ویمنز ورلڈ کپ،مسلسل شکستوں پر بھارتی ٹیم کو کچن میں بھیجنے کا مشورہ

ویمنز ورلڈ کپ،مسلسل شکستوں پر  بھارتی ٹیم کو کچن میں بھیجنے کا مشورہ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی خواتین کھلاڑیوں کو کچن میں واپس بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی ویمن کرکٹرز کو یکساں میچ فیس ملنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا جس میں کہا گیا کہ ویمن کرکٹرز کو مینز کرکٹرز کے یکساں میچ فیس ملتی ہے ، ویرات کوہلی، روہت شرما اور شبمن گل سے جتوانے اور سنچری کی توقع رکھی جاتی ہے ، ویمن کرکٹرز کو بھی پھر توقعات پر پورا اترنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں