بوسٹن میراتھن،امین مکاتی کاتیز ترین مرد فِنشر کا اعزاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میراتھن سٹار امین مکاتی نے بوسٹن میراتھن میں پاکستان کے تیز ترین مرد فِنشر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان رنر امین مکاتی تیزی سے پاکستان کے نمایاں طویل فاصلے کے ایتھلیٹس میں اپنی شناخت مضبوط کر رہے ہیں نے امریکہ میں منعقدہ میراتھن کا فاصلہ 2 گھنٹے 48 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کیا۔
امین مکاتی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ ایکٹیوٹ کے سی ای او رضوان آفتاب احمد کو دیتے ہیں جنہوں نے ان کی غذائیت، کارکردگی ٹیسٹ، انجری ریکوری سمیت مکمل سپانسرشپ میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی بے مثال سپورٹ نے میرا خواب حقیقت میں بدل دیا۔امین مکاتی دنیا کی چھ بڑی میراتھنز میں سے تین برلن، شکاگو اور بوسٹن مکمل کرچکے ہیں ۔