اللہ کا شکر ،قومی ٹیم نے مسلسل دو سیریز جیتیں:شاہین

اللہ کا شکر ،قومی ٹیم نے مسلسل دو سیریز جیتیں:شاہین

ہر چیلنج کیلئے تیار ، ٹرائی اینگلولر سیریز میں بھی بہتر پرفارم کرینگے ،قومی کپتان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ قومی ٹیم نے مسلسل دو سیریز اپنے نام کیں۔ "شاہین بھی جیتے اور پڑوسیوں سے بھی جیتے ہیں، اللہ کا شکر ہے ۔ ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں ٹرائی اینگلولر سیریز میں بھی بہترین پرفارم کرینگے ۔ سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے ۔ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے تمام باؤلرز گیم چینجر ہیں۔ سری لنکن بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے کہا کہ پاکستان میں بہت کرکٹ ہوئی،پاور شکست سے یقینا مایوسی ہوئی ،ورلڈ کپ کے لیے تیاری ہے لیکن مایوسی پر رک نہیں جاتے آگے بڑھتے ہیں،راولپنڈی میں کھیل کر بہت اچھا لگا، پاکستان آنا بھی بہت پسند ہے ،شائقین کی سپورٹ بہت شاندار رہی لیکن ہم نے وکٹیں لوز کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچز میں کچھ مراحل میں ٹیم نے بہتری بھی دیکھائی ،ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کا مختلف فارمیٹ ہوتا ہے ،کھلاڑی بھی مختلف ہیں حکمت عملی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں