ترکیہ میں اعلیٰ درجے کے کئی فٹبالرز کو گرفتار کرنے کا حکم

ترکیہ میں اعلیٰ درجے کے کئی  فٹبالرز کو گرفتار کرنے کا حکم

انقرہ (سپورٹس ڈیسک)ترکیہ میں حکام نے اعلیٰ درجے کے فٹبالرز کو جوئے کی تحقیقات کیلئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

طپراسیکیوٹرز نے 46 افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جن میں اعلیٰ درجے کے کلبوں کے 29 فٹبالرز، کلب کے صدور، مبصرین اور دیگر شامل ہیں،یہ حکم اندرونی بیٹنگ کی وسیع تحقیقات کے حصے کے طور پر دیا گیا ہے جس نے ملک کی پروفیشنل فٹ بال لیگز کو تباہ کر دیا ہے ۔استنبول میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کیمطابق گرفتار کھلاڑیوں میں سے 27 پر اپنی ٹیموں کے میچوں پر شرط لگانے کا شبہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں