فاطمہ شریف نغابی پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایران سے تعلق رکھنے والی فاطمہ شریف نغابی کو پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
پی ایف ایف کے مطابق فاطمہ شریف نغابی وسیع بین الاقوامی تجربہ اور مضبوط تکنیکی مہارت کی حامل ہیں۔وہ اے ایف سی سرٹیفائیڈ کوچ ہیں اور قومی ٹیموں، ایلیٹ فٹسال کلبز، یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور بین الاقوامی مقابلوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ فاطمہ شریف نغابی کی قیادت اور تجربہ پاکستان میں ویمنز فٹسال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔