گورنرز پنجاب کپ گولف ٹورنامنٹ آہیان ممتاز نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)گورنرز پنجاب کپ گولف ٹورنامنٹ آہیان ممتاز نے جیت لیا، پہلے دو راؤنڈ میں برتری حاصل کرنے والے فرید مانیکا آخری راؤنڈ میں سبقت برقرار نہ رکھ سکے ، تین روزہ ٹورنامنٹ میں وہ دوسرے نمبر پر رہے۔
آہیان ممتاز کا نیٹ سکور 209 رہا، پہلے 2 روز برتری برقرار رکھنے والے فرید مانیکا 212 سکور کے ساتھ دوسرے اور عیان بشیر 213 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔