ایشیز:دوسرے روز بھی آسٹریلوی ٹیم حاوی، انگلینڈ مشکلات کا شکار
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے ۔۔۔
ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے ،بین سٹوکس 45 اور جوفرا آرچر 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 رنز بنائے ۔