ایشز میں سنیکو ٹیکنالوجی کی غلطیاں ناقابل قبول:کرکٹ آسٹریلیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز کے دوران سنیکوٹیکنالوجی میں خرابی پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں سے وضاحت طلب کی ہے۔۔۔
معاملہ ایڈیلیڈ میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سامنے آیا جہاں آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری کو 72 رنز پر آؤٹ نہ دئیے جانے کا فیصلہ بعد میں غلط ثابت ہوا۔ دوسرے دن انگلینڈ کے بیٹر جیمی سمتھ کو آؤٹ قرار دیا گیا حالانکہ ری پلے میں بلے اور گیند کے درمیان واضح فاصلہ دکھائی دیا۔