ایشیز:آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز پر گرفت مضبوط

ایشیز:آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز پر گرفت مضبوط

آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 271 رنز ،انگلینڈ پر356 رنز کی برتری

ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ اور سیریز پر گرفت مضبوط کرلی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالیے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف 356 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ٹریوس ہیڈ 142 اور ایلکس کیری 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی خاص بات یہ تھی کہ 99 رنز پر ہیری بروک نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو فتح دلوانے والے ہیڈ کو سنچری کرنے پر شائقین نے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 40، مارنس لبوشین 13، کیمرون گرین 7 اور جیک ویدرالڈ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 2 جبکہ برائیڈن کارس اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل انگلش ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان بین سٹوکس 83 اور جوفرا آرچر 51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں