دورہ جنوبی افریقہ، ویمنز کرکٹرز کا کل تربیتی کیمپ شروع
لاہور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے دورہ کی تیاریوں کیلئے 35 ویمن کرکٹرز کا کراچی میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا،جس میں خواتین کرکٹرز سکلز اور فٹنس کی تربیت لیں گی۔
پی سی بی کے مطابق کیمپ کا آغاز21 دسمبر سے شروع ہوگا،جس کا دورانیہ چار ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں کھلاڑی سکلز سیشنز،پریکٹس میچز اور فٹنس ٹریننگ کریں گی۔کیمپ میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں نے حال ہی میں فیصل آباد میں ہونے والے نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔کیمپ جنوبی افریقہ کے دورے کی تیاریوں کا حصہ ہے ،جہاں پاکستان ویمنز ٹیم آئندہ سال ماہ فروری میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کیمپ کے انعقاد سے جنوبی افریقہ کے دورہ میں بہت مدد ملے گی ۔