بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس سکول ٹورنامنٹ جیت لیا محسن نقوی نے میچ دیکھا

بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس  سکول ٹورنامنٹ جیت لیا محسن نقوی نے میچ دیکھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس سکول ٹورنامنٹ جیت لیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا اوربیکن ہاؤس کی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔

محسن نقوی نے بیکن ہاوس اور ایچیسن کالج کی کرکٹ ٹیمز کے کھلاڑیوں سے ملے اور حوصلہ افزائی کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکول لیول پر کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے ، انہوں نے بیکن ہاس کے لئے کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا اور کہاکہ ایچیسن کالج کو کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے 25 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ قبل ازیں بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایچی سن کو 2 وکٹوں سے شکست دی ۔ ایچی سن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بیکن ہاؤس نے مطلوبہ سکور 31 ویں اوور میں آٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں