تین ملکی سیریز ،قومی انڈر 19 ٹیم کا آج افغانستان سے ٹاکرا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 ٹیم آج تین ملکی سیریز کا آغاز کرے گی۔تین ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔سیریز کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 جنوری کو فائنل کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم نے تین ملکی سیریز سے قبل پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ایشیا کپ میں کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ،سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے بہترین کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔