فیفا اور دبئی سپورٹس کونسل میں تاریخی شراکت داری
دبئی (سپورٹس ڈیسک)فیفا اور دبئی سپورٹس کونسل نے فٹ بال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں اور شخصیات کو نوازنے کے لیے ایک نئے سالانہ عالمی ایوارڈز کی تقریب کے انعقاد کا معاہدہ کیا ہے۔
دبئی میں جاری ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، جس کے مطابق 2026 سے دبئی میں اس نئی باضابطہ عالمی تقریب کا آغاز کیا جائے گا۔اس تاریخی اعلان کے موقع پر دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم بھی موجود تھے ۔ فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو اور دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ایوارڈز فٹ بال کی دنیا کے سب سے معتبر اور واحد سرکاری اعزازات ہوں گے ، جن میں میدان کے اندر اور باہر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو عالمی سطح پر سراہا جائے گا۔