مچل سٹارک نے وقار یونس کا 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

مچل سٹارک نے وقار یونس  کا 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کا 32 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

 35 سالہ مچل سٹارک نے رواں سال 11 ٹیسٹ میچز میں 17.32 کی شاندار اوسط اور 28.3 کے بہترین سٹرائیک ریٹ سے 55 شکار کیے جو ایک کیلنڈر ایئر میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں میں بہترین سٹرائیک ریٹ ہے ۔ اس سے قبل وقار یونس نے 1993 میں محض 7 میچز میں 15.23 کی اوسط اور 29.5 کے سٹرائیک ریٹ سے 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں