ریکارڈ نہ دینے پر پی ایس بی ایتھلیٹکس فیڈریشن پربرہم

 ریکارڈ نہ دینے پر پی ایس بی ایتھلیٹکس فیڈریشن پربرہم

فیڈریشن کی مالی شفافیت پر سوالات اٹھا دئیے ، حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی مالی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ، پاکستان سپورٹس بورڈ نے 107ملین کی حکومتی گرانٹس کے اخراجات کا اصل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے ایتھلیٹکس فیڈریشن کوحتمی نوٹس جاری کردیا۔ پی ایس بی نوٹس کے مطابق گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران اہتھلیٹکس فیڈریشن موصول ہونے والی 10 کروڑ 75 لاکھ روپے کی وفاقی سرکاری گرانٹس کے استعمال سے متعلق ایڈجسٹمنٹ اور اخراجات سے متعلق اصل ریکارڈ پاکستان سپورٹس بورڈ کو جمع کروانے میں ناکام رہی ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کو مالی سال 23-2022 میں 2 کروڑ 41 لاکھ، سال ۔24-2023 میں 6 کروڑ 92 لاکھ، سال 25-2024 میں 1 کروڑ 41 لاکھ 75 ہزار روپے کی گرانٹس جاری کیں تاہم بارہا یاد دہانیوں باوجود فیڈریشن نے دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیے جس پر پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کوحتمی نوٹس جاری کرتے متنبہ کیا ہے کہ اصل مالی ریکارڈ کی عدم فراہمی پر مستقبل کی فنڈنگ روکنے سمیت سہولیات معطل کر دی جائینگی اور متعلقہ قوانین کے تحت قانونی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں