ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری، کوما سے باہر آ گئے

 ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری، کوما سے باہر آ گئے

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ کوما کی حالت سے باہر آگئے ۔

54 سالہ ڈیمین مارٹن پچھلے ہفتے اچانک بیمار پڑ گئے تھے جس کے بعد انہیں جلدی ہسپتال منتقل کیا گیا اور میننجائٹس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انڈیوسڈ کوما میں رکھا تھا۔سابق ساتھی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ نے ڈیمین مارٹن کے خاندان کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار کے بعد کوما سے بیدار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیمین مارٹن اب بات کر سکتے ہیں اور علاج کے اثرات پر اچھی طرح ردِ عمل دے رہے ہیں جسے خاندان نے حقیقی معنوں میں ایک معجزاتی واپسی قرار دیا ہے ۔گل کرِسٹ نے مزید بتایا کہ مارٹن بہت خوش مزاج ہیں اور انہیں ملنے والی سپورٹ سے حیرت و مسرت محسوس ہو رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں