جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیدیا۔
اینڈرسن سے ایک انٹرویو میں ریپڈ فائر سیشن کے دوران مختلف ممالک کے پسندیدہ کرکٹرز بارے میں پوچھا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے پسندیدہ کرکٹر آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، نیوزی لینڈ سے ٹم ساؤ تھی، جنوبی افریقہ سے اے بی ڈی ویلیئرز، پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی ہیں۔