اسلام آباد میں عالمی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ ٹینڈر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں عالمی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ کے قریب جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے کے لیے ای بڈنگ کے ذریعے بولیاں طلب کر لیے گئی۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری ٹینڈر دستاویزات کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔