آسٹریلین اوپن ، جوکووچ 13 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں

 آسٹریلین اوپن ، جوکووچ 13 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں

خواتین کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل،سبالینکا،سویٹولینا، جیسیکا،ریباکینا کامیاب

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے ٹینس سٹار نووک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلزمقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ دس مرتبہ کے آسٹریلین اوپن چیمپئن 38 سالہ نووک جوکووچ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے حریف کھلاڑی لورینزو موسیٹی کے میچ کے دوران انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہونے پر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ نووک جوکووچ کو میچ کے ابتدائی دونوں سیٹس جیتنے کے بعد اٹلی کے لورینزو موسیٹی کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل تھی تاہم تیسرے سیٹ کے دوران لورینزو موسیٹی انجری کے باعث میچ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

جوکووچ 13 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ دوسری طرف ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے ۔ بیلاروس کی ارینا سبالینکا،یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا،امریکا کی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹینس ماہرین کے مطابق ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں