پی ایس ایل سے نئے فاسٹ بالر سامنے آئینگے :اظہر علی

پی ایس ایل سے نئے فاسٹ  بالر سامنے آئینگے :اظہر علی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہر علی نے کہا کہ پی ایس ایل الیون سے نئے فاسٹ بالر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں ہمارے مقامی بالرز نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا، ان کی بالنگ کا معیار بہت زبردست تھا۔

 انہوں نے کہاکہ جب تک کسی بھی لیگ کا لوکل ٹیلنٹ اچھا نہیں ہوگا وہ دلچسپ نہیں کہلائے گی، غیر ملکی کھلاڑی تو آجاتے ہیں لیکن جو اہمیت مقامی کھلاڑیوں کی ہوتی ہے، اس بار مجھے امید ہے کہ اچھے فاسٹ بالرز سامنے آئیں گے ، انہوں نے فاسٹ بالرز علی رضا، سبحان اور لیفٹ آرم بالر شہزاد گل کے بارے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا۔بیٹسمینوں سے متعلق انہوں نے کہاکہ انڈر 19 سے سمیر اور فرحان یوسف ایسے بیٹر ہیں جو قومی ٹی 20 ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں