ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،شریک ٹیموں کے 16وارم اپ میچز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2026 کے وارم اپ میچز کے شیڈول اور نشریاتی معلومات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل 6 فروری کے درمیان مجموعی طور پر16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز7 فروری سے ہوگا۔یہ میچز دو مشترکہ میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا کے چار شہروں میں منعقد کئے جائیں گے ۔