جے شاہ کے پاس کوئی ویژن اور مہارت نہیں:گیڈون ہیئگ
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ مصنف گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کے بارے میں بڑا سچ آشکار کردیا، راشد لطیف نے ویڈیو شیئر کردی۔
کرکٹ کی دنیا کے نامور مصنف گیڈون ہیئگ نے کہا کہ جے شاہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیٹا ہے ۔گیڈون ہیئگ نے مزید کہا کہ "وہ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اس شخص کے پاس کوئی خاص ویژن ہے نہ ہی کوئی مہارت ہے جبکہ وہ بالکل بھی کرشماتی نہیں، ان کا کوئی بڑا ٹریک ریکارڈ نہیں ہے ۔