ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن :سابق بھارتی سپنر ایشون

 ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے  امکانات روشن :سابق بھارتی سپنر ایشون

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو روشن قرار دیا ہے ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئے ، لیکن میں صرف کرکٹ کی بات کر رہا ہوں۔، مجھے لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات واقعی بہت اچھے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ان کی اوپننگ جوڑی ہے ۔ بابر اعظم اوپن نہیں کر ینگے بلکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اوپن کر ینگے ۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا پاور پلے میں اکانومی ریٹ 6.5 ہے ۔ ابرار احمد اور نواز بھی اچھے بولرز ہیں ، نواز کنٹرول کے ساتھ اور ابرار اپنی انفرادیت کی وجہ سے خطرناک ہیں۔ ایشون نے پاکستان ٹیم کی کمزوریوں کا بھی ذکر کیا، جن میں بعض اہم کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے شامل ہیں، تاہم انہوں نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں