حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

حکومت کا ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

ہر سال بہترین مردو خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ کیساتھ 25 لاکھ کیش انعام ملے گا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )حکومت نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ہر سال بہترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ کو ایوارڈ دیا جائے گا، ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے کیش انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ہر سال کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ تقریب منعقد ہوا کرے گی، قومی ایتھلیٹ کو کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے بھی منظوری لے لی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں