ٹی 20ورلڈ کپ تنازع: بنگلہ دیش کے مشیرِ کھیل کا پاکستان سے اظہارِ تشکر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذر اللّٰہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تنازع پر پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے کابینہ سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیش کو نکالے جانے کے خلاف احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا ۔کیونکہ کھیل کے میدان میں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔