یوم یکجہتی کشمیر پر میچز:بوائز میں واہ کینٹ اورگرلز ہاکی میچ میں بھی واہ کی ٹیم کامیاب

 یوم یکجہتی کشمیر پر میچز:بوائز  میں واہ کینٹ اورگرلز ہاکی  میچ میں بھی واہ کی ٹیم کامیاب

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور آل کشمیر فورم کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بوائز و گرلز ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے چیئرپرسن مسلم لیگ ن ویمن ونگ آزادکشمیر سحرش قمر ملک، ڈی او سپورٹس وحید احمد، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، ٹی ایس او رحمت ﷲ سیال، آرگنائزنگ سیکرٹری صدر آل کشمیر فورم ملک محمد ساجد اعوان، کوآرڈینیٹر اے کے ایف آمنہ اسحاق اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقدہ بوائز ہاکی میچ میں واہ سپرنگ ہاکی واہ کینٹ نے اے آر ایل ہاکی کلب راولپنڈی کو 0-3 سے شکست دی جبکہ گرلز ہاکی میچ میں واہ کی ٹیم نے راولپنڈی کو 0-1 سے ہرا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں