ورلڈکپ میں 5عمر رسیدہ کھلاڑی شامل
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 5 عمر رسیدہ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ عمان کے آل راؤ نڈر محمد ندیم کی عمر 43 سال ہے ۔اٹلی کے کپتان وین میڈسن 2 جنوری کو 42 برس کے ہو گئے۔
نیدرلینڈز کے رولوف وین ڈر مروے گزشتہ سال 31 دسمبر کو 41 برس کے ہو گئے ۔ محمد نبی افغانستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ نبی یکم جنوری کو 41 برس کے ہو گئے ۔ زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر بھی گزشتہ روز 40 برس کے ہو گئے ۔