ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹرافی ٹوراور ڈیجیٹل سرگرمیوں کی دھوم

 ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹرافی ٹوراور ڈیجیٹل سرگرمیوں کی دھوم

ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹرافی ٹوراور ڈیجیٹل سرگرمیوں کی دھوم سری لنکامیں 13 سے زائد فین پارکس اور واچ پارٹیز کا بھی اہتمام ہوگا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کے میڈیا رائٹس پارٹنر ڈائیلاگ ایکسیاتا پی ایل سی کے اشتراک سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا بھر میں شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پیدا کر دیا ۔ اس سلسلے میں منعقدہ خصوصی مہم کے تحت آن گراؤنڈ سرگرمیوں، جدید ڈیجیٹل تجربات اور ملک گیر ایونٹس کے ذریعے کرکٹ کا ماحول مزید گرما دیا گیا ۔ٹورنامنٹ سے قبل سرگرمیوں کا مرکزی نکتہ آئی سی سی ٹرافی ٹور رہا، جسے آئی سی سی، سری لنکا کرکٹ اور ڈائیلاگ کے باہمی تعاون سے منظم کیا گیا۔ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ہزار سے زائد شائقین نے براہِ راست مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی، جبکہ براڈکاسٹ، سوشل میڈیا اور پرنٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے وسیع تشہیر کی گئی۔مہم کے دوران 10 ہزار سے زائد شائقین کو یادگاری تصاویر فراہم کی گئیں، جبکہ فوری ڈیجیٹل فوٹو شیئرنگ اور اے آئی سے تیار کردہ چار ہزار سے زائد ٹرافی سیلفیز نے سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کی۔ مجموعی طور پر اس مہم نے آٹھ ملین سے زائد قدرتی ڈیجیٹل رسائی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے دوران ڈائیلاگ کی جانب سے ملک بھر میں 13 سے زائد فین پارکس اور مختلف مقامات پر واچ پارٹیز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈائیلاگ ٹیلی ویژن اور ڈائیلاگ پلے پہلی بار تمام میچز سنہالی کمنٹری کے ساتھ نشر کر ینگے ، جس سے شائقین کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بھرپور لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں