انگلینڈ کی سنو بورڈ سٹار میا بروکس بگ ایئر فائنل میں پہنچ گئیں
روم (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی نوجوان سنو بورڈ سٹار میا بروکس نے ابتدائی غلطی کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے بگ ایئر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بی بی سی کے مطابق 19سالہ میا بروکس نے 2 رنز میں مجموعی طور پر 167 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن پر فائنل میں جگہ بنائی۔ کوالیفکیشن کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ فائنل میں پہنچنے سے زیادہ ٹرکس کامیابی سے مکمل کرنے پر مطمئن ہیں۔