اوٹس گبسن پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

اوٹس گبسن پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے لیے فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ۔۔۔

نئے تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ اوٹس گبسن کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ان جیسے وسیع بین الاقوامی تجربے کے حامل کوچ پشاور زلمی کا حصہ بن رہے ہیں۔ کھیل کے بارے میں ان کی گہری سمجھ بوجھ اور جدید کرکٹ پر عبور ہمارے سفر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں