پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا

 پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون  کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا،فائنل میں واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو35 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر رنرز اپ ٹیم مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی تھی، تاہم واپڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور75 لاکھ روپے انعامی رقم پیش کی، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو40 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں