ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں میزبان سری لنکا اور عمان کے درمیان پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نیپال اور اٹلی پنجہ آزمائی کریں گی تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان بھارت اور نمیبیا کے درمیان دہلی میں کھیلا جائے گا۔