بھارت کیخلاف پاکستان ٹیم میچ جیتے گی:انضمام الحق

بھارت کیخلاف پاکستان  ٹیم میچ جیتے گی:انضمام الحق

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم جیسی پرفارمنس دے رہی ہے ،امید ہے بھارت کیخلاف قومی ٹیم جیتے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میچ جیتے گی، انضمام نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملنی چاہیے ۔سابق بیٹر انضمام الحق نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں، ہم نے جو ٹیم منتخب کی ہے وہ ایک اچھی اور بیلنس ٹیم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں