نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے آج شروع ہونگے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے آج سے شروع ہونگے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر ناصر تنگ کے مطابق مردوں اور خواتین کی تین کیٹیگریز انڈر۔17، انڈر۔19 اور انڈر۔22 کیٹیگری میں تین سو خواتین ومرد باکسرز حصہ لینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ چار روزہ مقابلوں کے ذریعے پنجاب کی دو ٹیموں کا چناو عمل میں لایا ۔