عامر سہیل کی ایشون کی عثمان طارق سے متعلق ویڈیو پر تنقید

عامر سہیل کی ایشون کی  عثمان طارق سے متعلق ویڈیو پر تنقید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر عامر سہیل نے ایشون کی عثمان طارق سے متعلق وائرل ویڈیو پر تنقید کی۔

ایشون نے کہا تھا کہ چونکہ بولر گیند پھینکنے سے قبل ایک غیر معمولی وقفہ لیتا ہے ، اس لیے بیٹر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ سمجھ کر کریز سے ہٹ جائے کہ شاید بولر رک گیا ہے ،عامر سہیل نے واضح کیا کہ اگر بولر کے ہاتھ سے گیند نکل چکی ہے تو پھر بیٹر کے پاس پیچھے ہٹنے کا کوئی عذر نہیں،یہ کوئی طریقہ نہیں آخر کار آپ کو میچ کھیلنا ہے ، اس لیے ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے ایکشن کے خلاف بیٹنگ کیسے کرنی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں