ورلڈ کپ:فاف ڈوپلیسی بابر کی بیٹنگ کا دفاع کرنے لگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ پر بڑھتی ہوئی تنقید دیکھ کر جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر فاف ڈو پلیسی ان کے۔۔
دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ ڈوپلیسی نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو بابر اعظم کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کیلئے مجبور کرنے کہ بجائے ان کیلئے صحیح جگہ تلاش کرنی چاہیے ۔ڈوپلیسی نے کہا کہ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ جیسی پچز پر ابھی ٹی 20 ورلڈ کپ ہو رہا ہے وہاں بابر اعظم جیسا کھلاڑی درمیان کے اوورز میں بہت زیادہ اہم ہو سکتا ہے ۔