پشاور کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

پشاور کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ  کی میزبانی مل گئی

پشاور(سپورٹس ڈیسک)پشاور کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا۔۔۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے مقابلے 5 مارچ سے 16 مارچ تک پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ شام سات بجے جبکہ دوسرا میچ رات ساڑے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ایونٹ کا سیمی فائنل پندرہ مارچ جبکہ فائنل 16مارچ کو کھیلاجائے گا۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ کے بعد پی ایس ایل کے دو میچز کی میزبانی بھی پشاور کو دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں