اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم  کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم منجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔۔۔

 گزشتہ روز پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محی الدین وانی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں اور ملک کا نام روشن کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں