پاک چائنہ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا 5 مارچ سے آغاز
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاک چائنہ فرینڈشپ کپ تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ 5 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جاے گی جس میں ڈیپارٹمنٹس، کلبز اور ویمنز کیٹیگریز میں ملک بھر سے ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پریہ میگا ایونٹ 8 مارچ تک جاری رے گا جو پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔