بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رِنکو کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی علی الصبح کو گریٹر نوئیڈا کے یتھارتھ ہسپتال میں انتقال ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔