بابر اور رضوان کو غلط اوپنر بنا کر فخر کو سزا دی گئی:باسط علی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپنر بنا کر فخر زمان کو سزا دی گئی۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں جو 15 لڑکے سلیکٹ ہوئے ہیں ان کے علاوہ ٹیم میں کوئی مڈل آرڈر بیٹر ہے ہی نہیں جو بھی آرہا ہے اوپنر ہی آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس، معاذ صداقت، شامل حسین سارے ہی اوپنر ہیں۔ باسط علی نے کہا کہ انضمام الحق اور مصباح الحق کی ذمہ داری لگائی جائے مڈل آرڈر لے کر آئیں۔