فرنچ فٹبالر کا انجری کے بہانے مسلمان پلیئرز کو افطار کا موقع

 فرنچ فٹبالر کا انجری کے بہانے مسلمان پلیئرز کو افطار کا موقع

پیرس (سپورٹس ڈیسک)فرانسیسی گول کیپر اینتھونی لوپس انجری کا بہانہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

انہوں نے لی ہاور اے سی کے خلاف ایف سی نانٹیس کے لیگ 1 میچ کا کھیل رکوانے کے لیے انجری کا تاثر دیا تاکہ ان کے مسلمان ساتھی کھلاڑی رمضان المبارک کے دوران روزہ افطار کر سکیں۔یہ واقعہ کھیل کے 74ویں منٹ میں پیش آیا جس میں ایف سی نانٹیس نے 2 صفر سے اہم کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینتھونی لوپس اچانک گر پڑتے ہیں اور بظاہر اپنی بائیں ہیم سٹرنگ پکڑ لیتے ہیں، جب تک میڈیکل سٹاف نے میدان میں پہنچ کر 35 سالہ گول کیپر کا معائنے کیا اسی دوران ایف سی نانٹیس کے چند مسلمان کھلاڑیوں نے کھجوریں اور پانی سے افطار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں