ورلڈ بیس بال کلاسک آسٹریلیا نے تائیوان کو ہرا دیا
ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک)عالمی بیس بال کلاسک ٹورنامنٹ کا آغاز ٹوکیو ڈوم میں ہوا جہاں گروپ سی کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے تائیوان کو صفر کے مقابلے میں 3 رنز سے شکست دے دی۔
میچ کی پانچویں اننگزکے نچلے حصے میں آسٹریلیا کے کیچر روبی پرکنز نے رائٹ سینٹر فیلڈ کی جانب 2 رنز کا ہوم رن سکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔دفاعی چیمپئن جاپان کی ٹیم، جسے سامورائی جاپان بھی کہا جاتا ہے ، اپنے پہلے میچ میں آج تائیوان کے خلاف میدان میں اترے گی۔