قومی ٹی 20کپ، کراچی بلیو نے سیالکوٹ کو شکست دیدی
پشاور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹی 20 کپ کے دوسرے میچ میں کراچی بلیو نے سیالکوٹ کو 40 رنز سے شکست دیدی۔
کراچی بلیو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 202 رنز بنائے ، عثمان علی نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، احسن علی نے 50 اور جہاندار خان نے 30 رنز سکور کیے ۔سیالکوٹ کی طرف سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہدف کے تعاقب میں سیالکوٹ کی ٹیم 40 رنز پیچھے رہ گئی، خلیل احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔