پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رواں ہفتے مختلف لیگز میں حصہ لیں گے

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رواں  ہفتے مختلف لیگز میں حصہ لیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ میں آٹھ سال بعد رسائی پانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رواں ہفتے سے مختلف لیگز میں حصہ لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان عماد بٹ، معین شکیل اور غضفر ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں جبکہ سفیان خان اور احمد ندیم فرانس میں لیگ میچز کھیلیں گے ۔رانا وحید جرمن لیگ میں معاہدے کی پاسداری کریں گے جبکہ دو سے تین کھلاڑی آسٹریلیا میں بھی لیگ ہاکی کھیلنے جارہے ہیں۔ کھلاڑی پرولیگ کے کیمپ سے پہلے واپس آجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں