ورلڈ کپ،ٹیموں کی واپسی بارے آئی سی سی کی اپ ڈیٹ
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی واپسی میں تاخیر کے معاملے پر آئی سی سی نے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے۔
کہ یہ بتاتے خوشی ہو رہی ہے کہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں واپس چلی گئی ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جنوبی افریقہ کے سکواڈ کے 29 اور ویسٹ انڈیز کے 16 ارکان واپس روانہ ہو چکے ۔ آئی سی سی نے بتایا ہے کہ عالمی طور پر مشکل سفری حالات کے باوجود ہمارا آپریشن کامیابی سے ختم ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم مارچ کو ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد سے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 4 مارچ سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بھارت میں پھنسی ہوئی تھی۔