سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز 3 ماہ بعد بھی مکمل ادائیگی کے منتظر
سیزن کے اختتام پر سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت بقایا جات ادا کر دئیے جائینگے ،ترجمانبورڈ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے 3 ماہ مکمل ہونے کے بعد تا حال مکمل ادائیگی کے منتظر ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کا اختتام 3 ماہ قبل ہوا تھا،ایونٹ میں پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025ء میں شامل 24 کھلاڑی بھی ملک کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلے ۔ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرنے والے 10 ریجنز کے 226کھلاڑیوں کو بورڈ نے 10مارچ کو 30000 روپے میچ فیس کے حساب سے ادائیگی کے چیکس تقسیم کر دئیے ہیں۔تاہم سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ کھلاڑی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ 6 لاکھ 28 ہزار 898 روپے میچ فیس کی مد میں ادائیگی ہونی تھی، البتہ 30000ہزار روپے میچ فیس کیساتھ ادائیگی کے چیکس موصول ہوئے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے کہا کہ ابھی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس کے حساب سے ادائیگی ہوئی ہے اور سیزن کے اختتام پر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے حساب سے بقایا ادائیگی کے چیکس ادا کر دیے جائینگے ۔