آئی ایچ ایف کا ورلڈ کپ کے میچز کا مکمل شیڈول جاری

آئی ایچ ایف کا ورلڈ کپ کے میچز کا مکمل شیڈول جاری

پاکستان ہاکی ٹیم عالمی کپ میں مہم کا آغاز 15اگست کو انگلینڈ کیخلاف کریگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ 2026کے میچز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے ، یہ بڑا عالمی ایونٹ 15 اگست سے 30اگست تک بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا، جہاں عالمی معیار کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان ہاکی ٹیم اپنے عالمی کپ کا آغاز 15اگست کو انگلینڈ کے خلاف کرے گی۔ یہ میچ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں واقع ویگنر ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 17اگست کو ویلز کے خلاف اسی میدان میں کھیلے گی، جس کا آغاز دوپہر 3بج کر 30منٹ پر ہوگا۔گروپ مرحلے کا سب سے اہم اور سنسنی خیز مقابلہ 19اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ہے ۔ روایتی حریفوں کے درمیان یہ بڑا ٹاکرا بھی ویگنر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے شروع ہوگا۔ اس میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز جدید سہولیات سے آراستہ سٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے جہاں عالمی معیار کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آٹھ سال کے وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں