امریکہ میں کے ٹو سکواش کلب کے زیر اہتمام عالمی ایونٹس اپریل میں ہوگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) امریکہ میں قائم \'کے ٹو اسکواش کلب\' رواں سال اپریل میں اپنی تاریخ کے پہلے \'پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹس\' کی میزبانی کیلئے تیار ہے ، جو کلب کی عالمی شناخت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے ان مقابلوں کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (PSA) نے منظور کر لیا ہے ۔ دو مرحلوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 8 سے 12 اپریل تک منعقد ہوگا، جس میں 15 ہزار ڈالر انعامی رقم کا \'مینز چیلنجر ایونٹ\' شامل ہے ۔ اس ایونٹ میں سلمان خلیل، ٹام والش، محمد شرف اور یاسین الشافعی جیسے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔، جبکہ احسن ایاز بطور وائلڈ کارڈ انٹری شرکت کریں گے ۔ ایونٹ کا فائنل 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 22 سے 26 اپریل تک ویمنز چیلنجر ایونٹ منعقد ہوگا۔