ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ، کیرل نے طلائی تمغہ جیت لیا

ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن  شپ، کیرل نے طلائی تمغہ جیت لیا

آستانہ (سپورٹس ڈیسک)قازقستان کے سائیکلسٹ کیرل کردیدی نے فلپائن میں ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

فلپائن کے شہر ٹیگیٹے میں جاری ایشیائی ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں قازقستان کے سائیکلسٹ کیرل کردیدی نے ہیٹ کے دوران بہترین وقت نکال کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ چین کے ہان ژی نے دوسری اور جاپان کے ریوٹو اچیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں